ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاویری تنازعہ پر پارٹی کارکنوں سمیت بھوک ہڑتال پر بیٹھے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ 

کاویری تنازعہ پر پارٹی کارکنوں سمیت بھوک ہڑتال پر بیٹھے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ 

Tue, 03 Apr 2018 21:33:50    S.O. News Service

چنئی3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) انادرمک کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے پلانی سوامی مرکز کی طرف سے کاویری مینجمنٹ بورڈ کے عدم قیام کی مخالفت میں آج اپنے پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ایک دن کے ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے بورڈ کی تشکیل کا حکم دیا تھا، پلانی سوامی کے بعد نائب وزیر اعلی اور انادرمک کے دیگر لیڈران بھی ہڑتال میں پہنچے ۔ انادرمک کے ان دونوں سینئر لیڈروں کا وہاں جانا اس لیے تعجب خیز ہے ؛ کیونکہ پارٹی نے پہلے کہا تھا کہ ان دونوں کو چھوڑ کر باقی تمام لیڈر ہڑتال میں شامل ہوں گے۔ انادرمک نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بھوک ہڑتال سی ایم بی کے عدم قیام کے تحت مرکزی حکومت پر تنقید کرنے کے لے کیا جا رہا ہے۔انادرمک کے ضلع وار شرکاء کی فہرست میں پلانی سوامی اور پنیرسیلوم کا نام شامل نہیں تھا۔ پنیرسیلوم نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ انادرمک کی ہڑتال کامیاب ہو گی۔ یہاں ایک روزہ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں میں وزیر ڈی جے کمار ، انادرمک کے صدر منڈل پارٹی کے صدر مدھوسودنن سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ مختلف اضلاع میں منعقدہ ہڑتال میں ان اضلاع کے نمائندے، وزیر اور سینئر لیڈر ان شامل ہوئے تھے ۔


Share: